0
Saturday 4 Oct 2014 21:55
انتخابات جیت کر قوم کو لٹیروں سے بچائیں گے

قوم کو دوا پلا کر بیہوش کیا گیا تھا مگر انقلاب نے سب کو جگا دیا، ڈاکٹر طاہر القادری

قوم کو دوا پلا کر بیہوش کیا گیا تھا مگر انقلاب نے سب کو جگا دیا، ڈاکٹر طاہر القادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہرالقادری کا کہنا ہے کہ عوام کو جان بوجھ کر جہالت کے اندھیروں میں رکھا جاتا ہے اور یہ جمہوری نہیں آمرانہ رویہ ہے۔ پی اے ٹی کے سربراہ نے انقلاب مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ آمروں کا طریقہ ہے کہ عوام کو جہالت کی چھری سے ذبح کر دیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ سیاست دانوں نے سیاست کا چہرہ اس قدر مسخ کر دیا ہے کہ اب کوئی شخص تبدیلی کی بات بھی کرتا ہے تو عوام بھروسہ کرتے ہوئے ڈرتے ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی حقیقت سے واقف ہیں اور سب جانتے ہیں کہ زرداری کے بچے کتنے پاکستانی ہیں۔ انہوں نے خطاب کے دوران اعلان کیا کہ فیصل آباد اور لاہور میں جلسوں کے بعد تیسرا جلسہ ایبٹ آباد میں ہوگا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر بابر اعوان نے ڈاکٹرطاہر القادری کے لئے اونٹ کا تحفہ بھیجا جسے پاکستان عوامی تحریک کے رہنماء رحیق عباسی دھرنے میں لے کر داخل ہوئے۔ 

دیگر ذرائع کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے قائد طاہر القادری نے کہا ہے کہ عوام کو انصاف فراہم کرنا حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے، قوم کو دوا پلا کر بیہوش کیا گیا تھا مگر انقلاب نے سب کو جگا دیا، ہر لیڈر کرپشن کرتا اور جھوٹ بولتا ہے۔ اسلام آباد میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ طاہر القادری نے سسٹم پر شدید تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ قوم کو بھوک، پیاس اور جہالت کی چھری سے ذبح کیا گیا ہے۔ ایسے لگتا تھا ٹیکہ لگا کر قوم کو بیہوش کیا گیا ہے مگر انقلاب نے بیہوش قوم کو جگا دیا ہے۔ اب غریب جاگیں گے اور لوٹ مار کرنے والوں کو سونا پڑے گا۔ علامہ طاہر القادری نے کہا کہ انقلاب کی وجہ سے مظلوموں کو بھی اچھے مستقبل کی نوید مل چکی ہے۔ انھوں نے سابق صدر آصف علی زرداری کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ طاہر القادری نے کہا کہ الیکشن میں جیتنے والی کسی جماعت نے اپنے انتخابی منشور پر کبھی عمل نہیں کیا، انتخابات جیت کر قوم کو لٹیروں سے بچائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 413179
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش