0
Sunday 5 Oct 2014 00:08
حکومت آئینہ توڑنے کی بجائے اپنا چہرہ صاف کرے

حکمرانوں نے رویہ تبدیل نہ کیا تو مڈٹرم الیکشن ہو سکتے ہیں، سراج الحق

حکمرانوں نے رویہ تبدیل نہ کیا تو مڈٹرم الیکشن ہو سکتے ہیں، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ مڈٹرم انتخابات ہوئے تو اس کی ذمہ دار خود حکومت ہوگی، سیاسی بحران کے حل میں اسپیڈ بریکر ہیں، جن کو ہٹانے کے لئے عید کے بعد مزید پیشرفت متوقع ہے۔ پشاور میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں سراج الحق نے کہا کہ حکومت نے رویہ تبدیل نہ کیا تو مڈٹرم انتخابات ہو سکتے ہیں اور مدت پوری نہ کرنے کی حکومت خود ہی ذمہ دار ہوگی۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ سیاسی جرگہ کی کوششوں سے تصادم کا خطرہ ٹل گیا اور جو لوگ لاشیں گرنے کے انتظار میں تھے انہیں مایوسی ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ سیاسی بحران کے حل میں اسپیڈ بریکر حائل ہیں اور توقع ہے کہ عید کے بعد اس حوالے سے مزید پیشرفت ہوگی، ان کا کہنا تھا کہ حکومت سیاسی جلسوں کو برداشت کرے اور آئینہ توڑنے کے بجائے اپنا چہرہ صاف کرے۔
خبر کا کوڈ : 413187
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش