QR CodeQR Code

حکومت آئینہ توڑنے کی بجائے اپنا چہرہ صاف کرے

حکمرانوں نے رویہ تبدیل نہ کیا تو مڈٹرم الیکشن ہو سکتے ہیں، سراج الحق

5 Oct 2014 00:08

اسلام ٹائمز: پشاور میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ مڈٹرم الیکشن ہوئے تو مدت پوری نہ کرنے کی ذمہ دار حکومت خود ہوگی، سیاسی جرگہ کی کوششوں سے تصادم کا خطرہ ٹل گیا۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ مڈٹرم انتخابات ہوئے تو اس کی ذمہ دار خود حکومت ہوگی، سیاسی بحران کے حل میں اسپیڈ بریکر ہیں، جن کو ہٹانے کے لئے عید کے بعد مزید پیشرفت متوقع ہے۔ پشاور میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں سراج الحق نے کہا کہ حکومت نے رویہ تبدیل نہ کیا تو مڈٹرم انتخابات ہو سکتے ہیں اور مدت پوری نہ کرنے کی حکومت خود ہی ذمہ دار ہوگی۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ سیاسی جرگہ کی کوششوں سے تصادم کا خطرہ ٹل گیا اور جو لوگ لاشیں گرنے کے انتظار میں تھے انہیں مایوسی ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ سیاسی بحران کے حل میں اسپیڈ بریکر حائل ہیں اور توقع ہے کہ عید کے بعد اس حوالے سے مزید پیشرفت ہوگی، ان کا کہنا تھا کہ حکومت سیاسی جلسوں کو برداشت کرے اور آئینہ توڑنے کے بجائے اپنا چہرہ صاف کرے۔


خبر کا کوڈ: 413187

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/413187/حکمرانوں-نے-رویہ-تبدیل-نہ-کیا-مڈٹرم-الیکشن-ہو-سکتے-ہیں-سراج-الحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org