0
Sunday 5 Oct 2014 08:35

انتخابات اگلی عید سے پہلے ہوں گے، وزیراعظم تحریک انصاف کا ہوگا، عمران خان

انتخابات اگلی عید سے پہلے ہوں گے، وزیراعظم تحریک انصاف کا ہوگا، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اگلے انتخابات اگلی عید سے پہلے ہوں گے اور ملک کا اگلا وزیراعظم تحریک انصاف کا ہوگا۔ اسلام آباد میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ موجودہ سیاست دانوں کو بیٹھے بیٹھے اقتدار مل گیا، اپنی حکومت آنے پر پہلے سال ہی پاکستان کو اپنے پیروں پر کھڑا کردیں گے، لوگوں کو سمجھ آگیا ہے کہ انتخابات میں کتنی بڑی دھاندلی ہوئی، چاہتے ہیں کہ اگلا انتخاب جاگی ہوئی قوم لڑے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف امریکا کے مہنگے ہوٹل میں ٹھہرے، بھارتی وزیراعظم سے عالمی لیڈروں کی ملاقاتیں ہوئیں، نواز شریف سے کوئی نہیں ملا۔ عمران خان کا کہنا تھا انھیں جی ایچ کیو نے کرکٹر نہیں بنایا، اپنے بل بوتے پر کرکٹر بنے، زندگی میں کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا، شارٹ کٹ سے شارٹ کٹ عزیز بن جاتا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکمرانوں نے دھرنوں کی وجہ سے پیٹرول کی قیمت 3 روپے فی لیٹر کم کردی، ابھی پیٹرول کی قیمت 10 روپے اور کم کرائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 413202
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش