QR CodeQR Code

ملا عمر کی رضامندی کے بغیر امریکا،طالبان مذاکرات ممکن نہیں، جے یو آئی سمیع الحق

22 Oct 2010 22:11

اسلام ٹائمز:جے یو آئی کے امیر مولانا سمیع الحق نے کہا کہ امریکا کو طالبان کے ساتھ مذاکرات سے پہلے اپنا ایجنڈا واضح کرنا پڑے گا،اگر وہ ملا عمر کے بغیر بات کرے گا تو طالبان اسے تسلیم نہیں کریں گے


لاہور:اسلام ٹائمز-آج نیوز کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے رہنماؤں مولانا سمیع الحق اور شاہ عبدالعزیز نے کہا ہے کہ ملا عمر کی رضامندی کے بغیر امریکا کے طالبان سے مذاکرات ممکن نہیں،ان کا کہنا ہے کہ ملا عمر افغانستان میں طالبان کی قیادت کر رہے ہیں۔ لاہور میں آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی کے مرکزی رہنما شاہ عبدالعزیز نے کہا کہ امریکا افغانستان سے نکلنے کا محفوظ راستہ چاہتا ہے،اس لئے مذاکرات کی کوششوں میں مصروف ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ملا عمر افغانستان میں ہیں اور طالبان کی کمانڈ کر رہے ہیں،حقانی نیٹ ورک،وکیل متوکل اور ملا ضعیف کا نام استعمال کر کے طالبان کو تقسیم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
جے یو آئی کے امیر مولانا سمیع الحق نے کہا کہ امریکا کو طالبان کے ساتھ مذاکرات سے پہلے اپنا ایجنڈا واضح کرنا پڑے گا۔اگر وہ ملا عمر کے بغیر بات کرے گا تو طالبان اسے تسلیم نہیں کریں گے۔جے یو آئی کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اگر امریکا طالبان سے مذاکرات کی کوشش کر سکتا ہے تو حکومت پاکستان یہ قدم کیوں نہیں اٹھاتی۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی طالبان کے ساتھ مذاکرات سے حالات میں بہتری آئے گی۔


خبر کا کوڈ: 41322

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/41322/ملا-عمر-کی-رضامندی-کے-بغیر-امریکا-طالبان-مذاکرات-ممکن-نہیں-جے-یو-آئی-سمیع-الحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org