0
Monday 6 Oct 2014 17:46

جاوید ہاشمی "گو نواز گو" کے نعرے لگانے پر مجبور

جاوید ہاشمی "گو نواز گو" کے نعرے لگانے پر مجبور
اسلام ٹائمز۔ ملتان میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد تحریک انصاف کے کارکنوں نے جاوید ہاشمی کا گھیراؤ کر لیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ملتان میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد جونہی جاوید ہاشمی باہر نکلے، تحریک انصاف کے کارکن پہلے سے ہی ان کے منتظر تھے۔ ان کارکنان نے پہلے داغی کے نعرے لگائے، پھر جاوید ہاشمی کو گو نواز، گو کے نعرے لگانے پر مجبور کر دیا۔ مشتعل ہجوم میں گھرے ہوئے جاوید ہاشمی کو جان چھڑانے کے لیے گو نواز گو کے نعرے لگانے پڑے۔ اس وقت بےبسی کے تاثرات جاوید ہاشمی کے چہرے سے نمایاں تھے، مشتعل کارکنان کے گھیرے سے نکلنے کے لیے ان کے پاس کوئی راستہ نہ تھا، ہرطرف گو نواز گو اور داغی کے نعرے گونج رہے تھے۔ جاوید ہاشمی گو نواز گو کے نعرے لگاتے ہوئے بڑی مشکل سے اپنی گاڑی تک پہنچے، اور میڈیا سے بات کیے بغیر ہی وہاں سے چلے گئے۔ یاد رہے کہ چند دن پہلے بھی جب جاوید ہاشمی نشتر میڈیکل کالج میں ایک نماز جنازہ میں شرکت کے لیے گئے تھے اور وہاں پر مشتعل طلبہ نے گو نواز گو اور داغی داغی کے نعرے لگائے تھے۔
خبر کا کوڈ : 413392
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش