QR CodeQR Code

2013 ء کے عام انتخابات متنازعہ ہو چکے ہیں، شاہ محمود قریشی

6 Oct 2014 17:55

اسلام ٹائمز: ملتان میں حضرت بہاؤ الدین زکریا کے دربار پر نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی نے جنوبی پنجاب کے ساتھ ناٹک کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ 2013ء کے انتخابات متنازع ہو چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 10 اکتوبر کو عمران خان ملتان کی عوام کے سامنے اپنا مقدمہ پیش کر کے اہم اعلان کریں گے۔ ملتان میں حضرت بہاؤ الدین زکریا کے دربار پر نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جلسے اس بات کی تائید کر چکے ہیں کہ عام انتخابات متنازع تھے جبکہ مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی نے جنوبی پنجاب کے ساتھ ناٹک کیا ہے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان عوامی تحریک اور تحریک انصاف نے دو رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے، جو 10 اکتوبر کے بعد کا لائحہ عمل طے کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اور عوامی تحریک میں کوئی انتخابی الائنس کا فیصلہ نہیں ہوا، تاہم دونوں جماعتیں الیکٹورل ریفارم اور دیگر اصلاحات کے لئے اکٹھے جدوجہد کر رہی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 413396

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/413396/2013-ء-کے-عام-انتخابات-متنازعہ-ہو-چکے-ہیں-شاہ-محمود-قریشی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org