0
Monday 6 Oct 2014 20:38

جاتی امرا میں گو عمران گو کے نعرے، نواز شریف نے کارکنوں کو روک دیا

جاتی امرا میں گو عمران گو کے نعرے، نواز شریف نے کارکنوں کو روک دیا
اسلام ٹائمز۔ جاتی امراء میں وزیر اعظم نواز شریف نے عید کی نماز ادا کی جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے عید سیلاب متاثرین کے ساتھ منائی اور حافظ آباد میں عید کی نماز ادا کی۔ وزیراعظم میاں نواز شریف جب جاتی امراء میں نماز عید کے لئے آئے تو نماز کے بعد ابھی دعا اور خطبہ ہونا باقی تھا کہ کارکنوں نے گو عمران گو کے نعرے لگانا شروع کر دیئے۔ کارکنوں کے نعروں پر میاں نواز شریف اٹھ کھڑے ہوئے اور کارکنوں کو نعرے بازی سے روک دیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم یہاں صرف نماز پڑھنے آئے ہیں اور یہ خالصتاً مذہبی ایونٹ ہے اس کو سیاست سے پاک ہی رکھا جائے۔ وزیر اعظم کے روکنے پر کارکنوں نے نعرے لگانا بند کر دیئے۔
خبر کا کوڈ : 413410
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش