QR CodeQR Code

امریکہ، شہری حکومتیں لوگوں کو لوٹنے میں مصروف، معیشت کا ستیاناس

7 Oct 2014 11:19

اسلام ٹائمز: بلیک اٹانومی نیٹ ورک کمیونٹی آرگنائزیشن کے کارکنوں نے نیشنل ویمنز لاء سنٹر کی جانب سے جاری حالیہ رپورٹ میں کہا ہے کہ جو کچھ اس وقت امریکی شہریوں کیساتھ ہو رہا ہے، دنیا کے کسی معاشرے میں اس کی مثال نہیں ملتی۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی سول سوسائٹی نے ملک کی ابتر معاشی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی غلط پالیسیوں اور سرمایہ دارانہ نظام کے باعث معیشت کا ستیاناس ہو گیا۔ انٹرویو کے دوران بلیک اٹانومی نیٹ ورک کمیونٹی آرگنائزیشن کے کارکنوں نے نیشنل ویمنز لاء سنٹر کی جانب سے جاری حالیہ رپورٹ کو مایوس کن قرار دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران امریکی خواتین کی مالی حالت دن بدن خراب ہوتی جا رہی ہے، خواتین میں غربت کی شرح 18 فیصد تک پہنچ چکی ہے، خواتین اپنی معاشی حالت سے غیر مطمئن ہیں۔ کارکنوں کا کہنا تھا کہ امریکی معاشرہ عدم مساوات کا شکار ہے، تمام شہری ادارے لوگوں کو لوٹنے میں مصروف ہیں، جو کچھ اس وقت امریکی شہریوں کیساتھ ہو رہا ہے، دنیا کے کسی معاشرے میں اس کی مثال نہیں ملتی۔


خبر کا کوڈ: 413463

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/413463/امریکہ-شہری-حکومتیں-لوگوں-کو-لوٹنے-میں-مصروف-معیشت-کا-ستیاناس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org