QR CodeQR Code

حقیقی جمہوریت کیلئے شفاف انتخابات کا انعقاد ناگزیر ہے، پرویز مشرف

7 Oct 2014 11:38

اسلام ٹائمز: عیدالاضحٰی کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں سابق صدر مملکت و آرمی چیف نے کہا کہ انتخابی اصلاحات اور نظام کی بہتری کے لئے فوج سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے اصلاحات کے آئینی اختیار کے ساتھ عبوری حکومت قائم کی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق صدر مملکت و آرمی چیف اور آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین پرویز مشرف کہتے ہیں کہ ملک میں حقیقی جمہوریت کے لئے شفاف انتخابات کا انعقاد ناگزیر ہے۔ عیدالاضحٰی کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں پرویز مشرف نے کہا کہ دہشتگردی سے نجات اور مستقل امن کے قیام کے لئے استحصال، کرپشن اور ناانصافی سے نجات ضروری ہے مگر یہ اس وقت تک ممکن نہیں جب تک ملک میں حقیقی جمہوریت نہ ہو اور حقیقی جمہوریت کے لئے شفاف انتخابات کا انعقاد ناگزیر ہے مگر دھونس، دھاندلی، جوڑ توڑ اور بدمعاشوں کے سہارے اقتدار میں آنے والے کبھی ایسا نہیں ہونے دیں گے۔ سابق صدر کا کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحات اور نظام کی بہتری کے لئے فوج سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے اصلاحات کے آئینی اختیار کے ساتھ عبوری حکومت قائم کی جائے اور اصلاحات کے بعد شفاف انتخابات کے ذریعے اقتدار عوام کے منتخب حقیقی نمائندوں کے حوالے کیا جائے تو ملک سے نہ صرف دہشت گردی، کرپشن اور ناانصافی و استحصال کا خاتمہ ممکن ہے بلکہ جمہوریت کے ثمرات بھی عام پاکستانیوں تک پہنچیں گے۔


خبر کا کوڈ: 413472

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/413472/حقیقی-جمہوریت-کیلئے-شفاف-انتخابات-کا-انعقاد-ناگزیر-ہے-پرویز-مشرف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org