0
Tuesday 7 Oct 2014 11:54

اُزبک شدت پسندوں کیطرف سے داعش کی حمایت کا اعلان

اُزبک شدت پسندوں کیطرف سے داعش کی حمایت کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ القاعدہ سے منسلک شدت پسند تنظیم کے ازبک شدت پسندوں نے شام اور عراق کے کچھ علاقوں پر قابض دولت اسلامیہ (داعش) کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ اسلامک موومنٹ آف ازبکستان طالبان کی اتحادی تنظیم ہے، تنظیم کے سرکردہ رہنما عثمان گازی نے 26 ستمبر کو جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ اپنی تحریک کے تمام ارکان کی طرف سے میں اعلان کرتا ہوں کہ اسلام اور غیر مسلموں کے خلاف اس جنگ میں ہم دولت اسلامیہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ غازی نے دولت اسلامیہ کی جانب سے ملکی سرحدوں کو مسترد کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے، امید ظاہر کی کہ گروپ جلد فلسطین کے ساتھ ساتھ مکہ اور مدینہ جیسے مقامات پر بھی قبضہ کر لے گا۔ انہوں نے کہا کہ دولت اسلامیہ کسی بھی قسم کی حب الوطنی یا قومیت کے جذبے سے بالاتر ہے اور آپ ان کی صفوں میں ازبک، تاجک، عرب، چیچن، کرغز، روسی اور متعدد انگریزی بولنے والے مجاہدین کو دیکھ سکتے ہیں۔ ء1990 کی دہائی کے اواخر میں قائم ہونے والی تحریک کو امریکا نے دہشت گرد گروپ قرار دیا ہوا ہے اور اقوام متحدہ کے مطابق اس تحریک کے کچھ افراد القاعدہ میں اہم عہدوں پر فائض ہیں۔ یاد رہے اس گروپ نے دعویٰ کیا تھا کہ جون میں کراچی ایئرپورٹ پر ہونے والے حملے میں اس کے شدت پسند ملوث تھے۔
خبر کا کوڈ : 413478
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش