QR CodeQR Code

الطاف حسین سمجھتے ہیں ہم بولیں تو درست اور دوسرا بات کرے تو وہ غلط ہے، خورشید شاہ

7 Oct 2014 16:52

اسلام ٹائمز: سکھر میں میڈیا سے گفتگو میں قائد حزب اختلاف نے کہا کہ پیپلز پارٹی مفاہمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے، اس کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، الطاف حسین کبھی آصف زرداری پر وار کرتے ہیں تو کبھی پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کہتے ہیں کہ الطاف حسین سمجھتے ہیں ہم بولیں تو درست اور دوسرا بات کرے تو وہ غلط ہے۔ سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ روز جو بھی کہا کہ موجودہ حالات کو سامنے رکھ کر کہا ہے، کوئی سیاسی رہنماء ملک کے آئین اور قانون کو نہیں مانتا تو کوئی جمہوریت اور پارلیمنٹ کو نہیں مانتا، کوئی اپنے مطالبات کے حق میں دھرنے دے رہا ہے تو کوئی صوبوں کی تقسیم کی بات کرتا ہے۔
خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی مفاہمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے اس کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، الطاف حسین کبھی آصف زرداری پر وار کرتے ہیں تو کبھی پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں اور وہ سمجھتے ہیں ہم بولیں تو درست دوسرا بات کرے تو وہ غلط ہے، اسے صحیح نہیں کہا جا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ دھرنوں نے ملک کی معیشت کو بری طرح متاثر کیا ان ہی کی وجہ سے دوست ملک چین کے صدر کا دورہ ملتوی ہوا۔


خبر کا کوڈ: 413534

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/413534/الطاف-حسین-سمجھتے-ہیں-ہم-بولیں-درست-اور-دوسرا-بات-کرے-وہ-غلط-ہے-خورشید-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org