QR CodeQR Code

میاں افتخار حسین کا دہشتگردی کا نشانہ بننے والے اپنے بیٹے سے اظہار محبت

7 Oct 2014 22:38

اسلام ٹائمز: اے این پی رہنماء کی بیٹے کی یاد میں لکھی نظم ’’درد‘‘ دہشت گردی کے خاتمے اور اُمید سے پر ہے، میاں افتخار بیٹے کے بغیر ایک اور درد بھری عید گزار رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء میاں افتخار حسین کی بیٹے کی یاد میں لکھی نظم ’’درد‘‘ دہشت گردی کے خاتمے اور اُمید سے پر ہے، میاں افتخار بیٹے کے بغیر ایک اور درد بھری عید گزار رہے ہیں۔ یاد رہے کہ جولائی 2010ء میں اے اين پی رہنماء مياں افتخار کا سب کچھ چھن گيا، چند دہشت گرد آئے اور ان کے اکلوتے بيٹے کو موت کے گھاٹ اتار دیا، مياں افتخار حسین نے اپنے درد کو جب لفظوں ميں ڈھالا تو دل موہ لئے، اے اين پی رہنماء نے نظم نے اپنے ساتھ اپنی بيوی اور بيٹی کا درد بھی بيان کيا ہے، مياں افتخار حسين کہتے ہيں کہ اکلوتے بيٹے کی موت کے بعد لوگوں کی بے لوث محبت نے دکھ کم کرنے میں بہت مدد کی۔


خبر کا کوڈ: 413580

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/413580/میاں-افتخار-حسین-کا-دہشتگردی-نشانہ-بننے-والے-اپنے-بیٹے-سے-اظہار-محبت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org