QR CodeQR Code

پاکستان میں کسی غیر آئینی اقدام کی حمایت نہیں کرینگے

ڈرون حملوں کا فیصلہ امریکہ کے تحفظ میں کیا گیا ہے، رچرڈ اولسن

7 Oct 2014 22:10

اسلام ٹائمز: پاکستان میں امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ امریکا چاہتا ہے کہ تمام پاکستانی سیاسی جماعتیں مسائل کو مذاکرت کے ذریعے حل کریں، پاکستانی آئین سے باہر کسی بھی حل کی مخالفت کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان میں کسی غیر آئینی اقدام کی حمایت نہیں کرے گا، ہم پاکستان میں جمہوریت، قانون کی حکمرانی اور پاکستانی آئین کی حمایت کرتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ امریکا چاہتا ہے کہ تمام پاکستانی سیاسی جماعتیں مسائل کو مذاکرت کے ذریعے حل کریں، پاکستانی آئین سے باہر کسی بھی حل کی مخالفت کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈرون حملوں کا فیصلہ امریکا کے تحفظ میں کیا گیا ہے، پاکستان میں میڈیا سے متعلق معاملات کا حل مناسب قانونی اتھارٹیز کے ذریعے نکالا جانا چاہیے، انہوں نے مزید وضاحت کی کہ امریکا نے مشرف دور میں افغانستان اور خطے کی صورتحال کیلئے پاکستان کیساتھ تعلقات کو فروغ دیا، اس کا مطلب یہ نہیں لینا چاہیے کہ امریکا فوجی حکومت کی حمایت کرتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 413582

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/413582/ڈرون-حملوں-کا-فیصلہ-امریکہ-کے-تحفظ-میں-کیا-گیا-ہے-رچرڈ-اولسن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org