QR CodeQR Code

پاکستان کی خارجہ پالیسی ناکام ہوچکی ہے

ہمارا پیغام گلی گلی شہر شہر جا چکا، کارکنوں نے شاہراہ دستور کو شاہراہ انقلاب بنا دیا ہے، علامہ طاہرالقادری

8 Oct 2014 00:02

اسلام ٹائمز: اسلام آباد میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب میں پی اے ٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی ناکام ہوچکی ہے، ملک کے وزیراعظم کو بھارتی جارحیت پر ایک بیان دینے کی جرات نہیں ہوئی بلکہ سرتاج عزیز نے ہی بیان جاری کیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا ہے کہ ذاتی مفادات کیلئے بھارتی اشتعال انگیزی پر حکومتی خاموشی انتہائی شرمناک ہے۔ ڈی چوک پر جاری انقلابی دھرنے کے شرکاء سے خطاب میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ ہر حکمران کرسی کی مضبوطی کے لئے نئے تعلقات بناتا ہے، یہ تعلقات سرکاری نہیں ذاتی سطح کے ہوتے ہیں، پاکستان کی خارجہ پالیسی ناکام ہوچکی ہے، ملک کے وزیراعظم کو بھارتی جارحیت پر ایک بیان دینے کی جرات نہیں ہوئی بلکہ سرتاج عزیز نے ہی بیان جاری کیا، حکومتی سطح پر کوئی مذمتی بیان جاری نہیں ہوا، لہذاٰ ہم وزیراعظم کی اس مجرمانہ خاموشی کی مذمت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انقلاب پورے ملک میں پھیل رہا ہے، ہمارا پیغام گلی گلی شہر شہر جا چکا ہے، میں روزانہ ہزاروں کارکنوں کو واپس بھیجتا ہوں مگر اس سے زیادہ کارکن دھرنے میں آجاتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 413593

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/413593/ہمارا-پیغام-گلی-شہر-جا-چکا-کارکنوں-نے-شاہراہ-دستور-کو-انقلاب-بنا-دیا-ہے-علامہ-طاہرالقادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org