0
Wednesday 8 Oct 2014 20:20

شانگلہ، زلزلے میں تباہ اسکول 9 سال بعد بھی تعمیر نہ ہوسکے

شانگلہ، زلزلے میں تباہ اسکول 9 سال بعد بھی تعمیر نہ ہوسکے
اسلام ٹائمز۔ شانگلہ میں 8 اکتوبر 2005ء کے زلزلے سے تباہ ہونے والے اسکول 9 سال بعد بھی دوبارہ تعمیر نہیں ہوسکے، جس کے باعث طلبہ کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔ 8 اکتوبر 2005ء کے زلزلے میں ضلع شانگلہ میں 206 اسکول تباہ ہوئے لیکن 9 سال گزرنے کے باوجود اب تک صرف 100 اسکولوں کو ہی دوبارہ تعمیر کیا گیا۔ ایک سو چھ اسکولوں کی تعمیر نہ ہونے کے باعث ان اسکولوں کے تقریباً دس ہزار بچے سردی ہو یا گرمی کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں، ایرا حکام کے مطابق فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث تعمیراتی کام شروع نہیں کیا جاسکا۔
خبر کا کوڈ : 413724
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش