0
Wednesday 8 Oct 2014 20:44

تاوان کی ادائیگی یا عدم ادائیگی کے بارے میں کچھ علم نہیں، ارباب عبدالظاہر کاسی

تاوان کی ادائیگی یا عدم ادائیگی کے بارے میں کچھ علم نہیں، ارباب عبدالظاہر کاسی
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ارباب عبدالظاہر کاسی نے اپنی رہائی کے عوض کسی تاوان کی ادائیگی سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں تاوان کی ادائیگی یا عدم ادائیگی کے بارے میں کچھ علم نہیں۔ اپنی رہائی پر سیاسی جماعتوں، میڈیا، سول سوسائٹی کا شکر گزار ہوں۔ میں 11 ماہ 15 دن تک اغواء کاروں کے پاس رہا۔ اس دوران اغواء کاروں کا مجھ سے سلوک بہت اچھا رہا۔ کھانا اور دوا وقت پر دیتے تھے اور مجھ پر کسی قسم کا کوئی تشدد نہیں کیا گیا۔ میں یہ سمجھتا ہوں کہ جو کچھ ہوتا ہے وہ اللہ کی طرف سے ہوتا ہے اور جو کچھ ہونا ہوتا ہے، اسے کوئی نہیں روک سکتا اور میں سمجھتا ہوں کہ میں نے 11 ماہ 15 دن کے دوران میں اگرچہ اپنے خاندان سے دور رہا مگر اس دوران کچھ نہیں کھویا، بلکہ کچھ پایا۔ میں اپنی رہائی پر سیاسی جماعتوں، میڈیا، سول سوسائٹی ہر اس شخص کا شکر گزار ہوں، جس نے میری رہائی کے لئے آواز بلند کی۔ اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے بھی نواب ارباب عدالظاہر کاسی کی رہائی کیلئے کسی قسم کے تاوان کی ادائیگی کو مسترد کرتے ہوئے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ انکی رہائی کے لئے کوئی تاوان ادا نہیں کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 413727
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش