0
Wednesday 8 Oct 2014 21:30

یمن، شیعہ سنی قبائیلی رہنماوں کی میٹنگ کے بعد خودکش حملے میں 9 پولیس اہلکار ہلاک

یمن، شیعہ سنی قبائیلی رہنماوں کی میٹنگ کے بعد خودکش حملے میں 9 پولیس اہلکار ہلاک
اسلام ٹائمز۔ یورش زدہ عرب ملک یمن میں ایک خودکش حملے میں کم از کم 9 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق یمن کے مرکزی قصبے ال بائیدا میں جاری پر تشدد کارروائیوں کی لہر کے دوران ایک خودکش بمبار نے ایک کمانڈ سینٹر، ایک پولیس چوکی اور فوجی چیک پوائنٹ کو بارود سے بھری کار سے نشانہ بنایا۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق حملے کے نتیجے میں 9 پولیس اہلکار ہلاک ہوئے۔ ایک سیکیورٹی اہلکار کے مطابق کمانڈ سینٹر پر کیے جانے والے اس حملے میں ملوث جنگجو کی شناخت ابو دجانا ال لہجی کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق القاعدہ سے ہے۔ اہلکار کے مطابق یہ حملہ یمن کے سنی اور شیعہ قبائلی سربراہان کی میٹنگ کے فوراً بعد ہوا اور اس میں ملوث عسکریت پسندوں کا تعلق القاعدہ سے ہے۔
خبر کا کوڈ : 413739
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش