0
Wednesday 8 Oct 2014 23:24

وزیراعظم نواز شریف نے جمعہ کو قومی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کرلیا

وزیراعظم نواز شریف نے جمعہ کو قومی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کرلیا
اسلام ٹائمز۔ بھارت کی بڑھتی ہوئی جارحیت کے پیش نظر، وزیر اعظم نواز شریف نے جمعہ کو قومی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کر لیا۔ سیاسی اور فوجی قیادت سر جوڑ کر بیٹھےگی اور ورکنگ باؤنڈری اور کنٹرول لائن خلاف ورزیوں پر غور ہوگا۔ ورکنگ باؤنڈری اور کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت میں مسلسل اضافہ کے پیش نظر، قومی سلامتی کونسل کا اجلاس جمعہ کو صبح 10 بجے طلب کر لیا گیا۔ وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، دفاع، داخلہ، خزانہ اور اطلاعات کے وزراء شرکت کریں گے۔ اعلٰی سکیورٹی عہدیدار ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول کی تازہ صورت حال پر بریفنگ دیں گے۔ وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی اجلاس کو حکومتی مؤقف سے آگاہ کریں گے۔ شرکاء کو آپریشن ضرب عضب میں پیشرفت اور کامیابیوں پر بھی بریف کیا جائے گا۔ بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ سے بدھ کو مزید دو پاکستانی شہری شہید ہوگئے۔ تین روز میں ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول پر شہید ہونے والوں کی تعداد 10 تک پہنچ گئی۔

دیگر ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے نیشنل سکیورٹی کونسل کا اجلاس جمعے کی صبح 10 بجے طلب کرلیا، اجلاس کی صدارت وزیراعظم کریں گے جبکہ اجلاس میں تینوں سروسز چیفس، چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی شریک ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق نیشنل سکیورٹی کونسل کے اجلاس میں وزیر دفاع، وزیر داخلہ، وزیرخزانہ اور وزیر اطلاعات بھی شرکت کریں گے۔ اجلاس میں اعلٰی سکیورٹی عہدیدار پاک بھارت ورکنگ باؤنڈری کی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی شرکاء کو پاکستانی موقف سے آگاہ کریں گے۔ نیشنل سکیورٹی کونسل کا اجلاس بھارتی جارحیت کا جائزہ لینے کیلئے طلب کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 413750
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش