0
Thursday 9 Oct 2014 01:22

ٹوئٹر نے امریکی حکومت کے جاسوسی کے قوانین پر اس کیخلاف مقدمہ دائر کر دیا

ٹوئٹر نے امریکی حکومت کے جاسوسی کے قوانین پر اس کیخلاف مقدمہ دائر کر دیا
اسلام ٹائمز۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے امریکی حکومت کے جاسوسی کے قوانین پر اس کیخلاف امریکی عدالت میں مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے یہ مقدمہ امریکی ریاست شمالی کیلیفورنیا کی ایک عدالت میں ایف بی آئی اور امریکی محکمہ انصاف کے خلاف دائر کیا ہے۔ ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ اس نے یہ مقدمہ حکومت کو اس بات پر مجبور کرنے کے لئے کیا ہے کہ وہ صارفین کی معلومات کے حوالے سے زیادہ شفافیت سے کام لے۔ موجودہ قوانین کے تحت ٹوئٹر قومی سلامتی کے حوالے سے صارفین کی معلومات کے لئے حکومت کی جانب سے کی گئی درخواستوں کے بارے میں بعض تفصیلات نہیں بتا سکتا۔ ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ یہ آزادی اظہار رائے کے حق کی خلاف ورزی ہے جس کی امریکی آئین میں پہلی ترمیم میں تشریح کی گئی ہے۔ ٹوئٹر کے مطابق اس مقدمے کا مقصد حکومت کو ڈیٹا کے لئے درخواستوں کے حوالے سے مزید شفاف طریقہ اختیار کرنے پر مجبور کرنا ہے۔ ٹوئٹر نے رواں برس اپریل میں امریکی حکومت کو اشاعت کے لئے ایک ٹرانسپرنسی رپورٹ دی تھی تاہم ابھی تک حکام اس کمپنی کو یہ معلومات عام کرنے کی اجازت نہیں دے رہے۔ موجودہ ضوابط کے تحت ٹوئٹر قومی سلامتی سے متعلق صارفین کا ڈیٹا حاصل کرنے کے لیے دی گئی حکومتی درخواستوں کے بارے میں مخصوص معلومات کو عام نہیں کر سکتی۔
خبر کا کوڈ : 413762
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش