QR CodeQR Code

بھارتی فوج کی جارحیت پر وزیراعظم خاموش کیوں ہیں؟

نواز شریف کے استعفے کے بغیر واپس نہیں جائوں گا، عمران خان

نئے پاکستان میں سب کو جاگی ہوئی قوم کا خوف ہوگا

9 Oct 2014 00:30

اسلام ٹائمز: اسلام آباد میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب میں پی ٹی آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو حکومت ملی تو محروم طبقات کی مدد اور غربت کے خاتمے کیلئے پالیسیاں بنائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرا عزم کم نہیں ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی جارحیت پر وزیراعظم نواز شریف کا کوئی بیان نہیں آیا، وہ خاموش کیوں ہیں۔؟ اسلام آباد میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب میں پی ٹی آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اس وقت لیڈر شپ کی ضرورت ہے۔ سرحد پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ جاری ہے لیکن وزیراعظم میاں محمد نواز شریف خاموش ہیں۔ بھارتی جارحیت پر وزیراعظم کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔ نواز شریف بھارتی فائرنگ پر سرتاج عزیز کے بجائے خود آگے آئیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ 1970ء کے علاوہ تمام انتخابات میں دھاندلی ہوئی۔ نئے پاکستان میں سب کو جاگی ہوئی قوم کا خوف ہوگا، کوئی دھاندلی نہیں کرسکے گا۔ تحریک انصاف کو حکومت ملی تو محروم طبقات کی مدد اور غربت کے خاتمے کیلئے پالیسیاں بنائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرا عزم کم نہیں ہوا، نواز شریف کے استعفے کے بغیر واپس نہیں جائوں گا۔ کوئی چیز ناممکن نہیں ہوتی، انسان خود ہار مانتا ہے تو ہار جاتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 413764

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/413764/نواز-شریف-کے-استعفے-بغیر-واپس-نہیں-جائوں-گا-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org