0
Thursday 9 Oct 2014 12:36

اگر بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ نہ روکا گیا تو بھارت کو اسکی بھاری قیمت چکانا پڑیگی، دفتر خارجہ

اگر بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ نہ روکا گیا تو بھارت کو اسکی بھاری قیمت چکانا پڑیگی، دفتر خارجہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستانی دفتر خارجہ نے ایل او سی اور ورکنگ باونڈی پر بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بھی بھرپور جوابی کارروائی کرسکتا ہے اور بھارت کو اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ اپنے ردعمل میں ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ بھارت لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باونڈری پر مسلسل بلااشتعال فائرنگ کر رہا ہے اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان فقط جوابی کارروائی کر رہا ہے اور ان جگہوں کو ہٹ کر رہا ہے جہاں سے گولا باری کی جا رہی ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ اگر بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ نہ روکا گیا تو بھارت کو اس کی بھاری قیمت چکانا پڑی گی۔
خبر کا کوڈ : 413808
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش