QR CodeQR Code

فیصل آباد میں ہونیوالا جلسہ حکمرانوں کی آنکھیں کھول دیگا، رحیق عباسی

9 Oct 2014 16:08

اسلام ٹائمز: میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر عوامی تحریک کا کہنا تھا کہ لاہور میں قتل ہونے والے طاہر کی ایف آئی آر میں نامزد ہر شخص کی مکمل تفتیش کرائی جائے، دھرنے کے شرکاء ریاستی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے صدر رحیق عباسی کا کہنا ہے کہ فیصل آباد میں ہونے والا جلسہ حکمرانوں کی آنکھیں کھول دے گا، کاغذی شیروں کا دور ختم ہو چکا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحیق عباسی کا کہنا تھا کہ لاہور میں قتل ہونے والے طاہر کی ایف آئی آر میں نامزد ہر شخص کی مکمل تفتیش کرائی جائے، انقلاب مارچ ظلم کیخلاف آواز ہے، دھرنے کے شرکاء ریاستی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں، انکا کہنا تھا کہ ہمارے وزیر خارجہ نے بھارت کی جانب سے جاری غیراعلانیہ جنگ پر ابھی تک کوئی بیان نہیں دیا،، حکمرانوں کو اپنے مظالم اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں، رحیق عباسی کا کہنا تھا کہ فیصل آباد میں ہونے والا جلسہ حکمرانوں کی آنکھیں کھول دے گا، صدر عوامی تحریک نے تئیس اکتوبر کو ایبٹ آباد میں جلسہ کرنے کا بھی اعلان کیا۔


خبر کا کوڈ: 413843

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/413843/فیصل-آباد-میں-ہونیوالا-جلسہ-حکمرانوں-کی-آنکھیں-کھول-دیگا-رحیق-عباسی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org