0
Thursday 9 Oct 2014 17:34
دو ہمسایہ ایٹمی ممالک کے درمیان تصادم کی فضا پیدا نہیں کرنا چاہتے

بھارتی جارحیت کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، وزیر دفاع

بھارتی جارحیت کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، وزیر دفاع
اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان بھارتی جارحیت کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ بھارت کو چاہیئے کہ احتیاط اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرے۔ اپنے ایک بیان میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ پاکستان نہیں چاہتا کہ دو ہمسایہ ایٹمی ممالک کی سرحدوں پر تصادم کی فضا پیدا ہو۔ انہوں نے اپنے بیان میں بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ ذمہ داری اور احتیاط کا مظاہرہ کرے۔ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے ہندوستان کو احتیاط اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ہندوستانی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ میڈیا کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہم نہیں چاہتے کہ دو ایٹمی ہمسایہ ممالک کے درمیان تصادم کی فضا پیدا ہو۔ یاد رہے کہ پاکستانی وزیر دفاع خواجہ آصف کا بیان ہندوستانی وزیر دفاع ارون جیتلی کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر پاکستان اپنے ایڈونچر سے باز نہ آیا تو ہماری افواج ان کے اس ایڈونچر کو ان کے لیے ناقابل برداشت بنا دیں گی۔

دیگر ذرائع کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، بھارت اپنا رویہ درست کرے اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرے۔ اسلام آباد سے جاری بیان میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت کی جانب سے گذشتہ کئی دنوں سے جارحیت کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے جس کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کی جا رہی ہے اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دو ہمسایہ ایٹمی ممالک کے درمیان تصادم کی فضا پیدا نہیں کرنا چاہتے، بھارت کو بھی چاہیئے ذمہ داری کا مظاہرہ کرے۔
خبر کا کوڈ : 413855
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش