0
Thursday 9 Oct 2014 19:01

یمن میں امریکہ نواز حکومت کیخلاف ریلی، القاعدہ کا خودکش حملہ، پچاس افراد شہید

یمن میں امریکہ نواز حکومت کیخلاف ریلی، القاعدہ کا خودکش حملہ، پچاس افراد شہید
اسلام ٹائمز۔ یمنی دارلحکومت صنعاء سمیت دو خود کش دھماکوں میں 50 افراد ہلاک اور 70 سے زائد زخمی ہو گئے۔ پہلا خود کش حملہ دارالحکومت میں باغیوں کے زیر اثر علاقے میں کیا گیا۔ باغی حوثی قبیلے کے ایک اجتماع کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہاں بڑی تعداد میں لوگ جمع تھے، حملے میں 30 افراد شہید ہوئے۔ یاد رہے کہ حوثی قبیلے نے وفاقی حکومت کے خلاف بغاوت کر کے گزشتہ ماہ دارالحکومت صنعاء پر قبضہ کر لیا تھا، جس کے بعد وزیر اعظم بھی مستعفی ہو گئے تھے۔ محمد باسندوہ کے مستعفی ہونے کے بعد احمد عواد بن مبارک وزیر اعظم نامزد کیے گئے ہیں، مگر حوثی قبیلہ ان کو بھی قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔ رپورٹس کے مطابق نئے وزیر اعظم کے خلاف باغی حوثی قبیلے کے سربراہ کی اپیل پر ریلی نکالی جا رہی تھی، جس میں 4 ہزار سے زائد افراد شریک تھے، جب اس میں دھماکا ہوا، حوثی قبیلے کے افراد یمن کی حکومت کے ساتھ ساتھ سعودی عرب اور امریکا کے خلاف بھی نعرے لگا رہے تھے۔ دوسرا خود کش حملہ صوبہ خضر الموت میں کیا گیا جہاں ایک کار کے ذریعے فوجی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا۔ حملے میں ایک بارود سے بھر ہوئی کار کو چوکی سے ٹکرایا گیا جس میں 20 افراد ہلاک ہوئے جن میں فوجی اہلکار بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ خضر الموت کو القاعدہ کے زیر اثر علاقوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ ابتدائی طور پر خود کش حملوں کی ذمہ داری کسی بھی گروہ نے قبول نہیں البتہ حکام کے مطابق شواہد القاعدہ کی جانب اشارہ کرتے ہیں۔ القاعدہ کی جانب سے یہ دھمکی دی گئی تھی کہ وہ بھی باغی حوثی قبلیے کے افراد کو نشانہ بنائے گی، القاعدہ کے شدت پسند کئی سال سے یمن میں فوج کے خلاف خودکش حملے کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 413864
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش