QR CodeQR Code

اگر ہم نے بھارتی جارحیت کا جواب دیا تو وہ اپنا زخم چاٹتا رہے گا، شہبازشریف

9 Oct 2014 19:12

اسلام ٹائمز: سی ایم ایچ لاہور میں بھارتی سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کی عیادت کرتے ہوئے میاں شہباز شریف نے کہا کہ پوری قوم فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کو کمزور نہ سمجھے اور فوری جارحیت بند کر دے، اگر ہم جواب دیں گے تو وہ اپنے زخم چاٹتا رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے بھارتی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد کی سی ایم ایچ میں عیادت کی اور امدادی چیک تقسیم کیے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ پر امن شہریوں پر بھارتی جارحیت قابل مذمت ہے، ہمیں دنیا میں امن کا پیغام دینا ہے، لیکن اسے ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، ہماری فوج ہر طرح کی جارحیت کا جواب دینے کے لیے تیار ہے اور پوری قوم فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، بھارتی قیادت ہوش کے ناخن لے ہمارے عوام بھارت کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح ہیں، اس لیے بھارت فوری طور پر جارحیت بند کردے، اگر ہم جواب دیں گے تو وہ اپنا زخم چاٹتا رہے گا۔


خبر کا کوڈ: 413865

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/413865/اگر-ہم-نے-بھارتی-جارحیت-کا-جواب-دیا-وہ-اپنا-زخم-چاٹتا-رہے-گا-شہبازشریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org