0
Thursday 9 Oct 2014 19:34

سرگودھا میں تحریک انصاف کا جلسہ پاور شو ہو گا، صداقت عباسی

سرگودھا میں تحریک انصاف کا جلسہ پاور شو ہو گا، صداقت عباسی
اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی نارتھ پنجاب کے صدر صداقت عباسی نے سرگودہا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی کامیابی پورے پاکستان کی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کرپشن اور نا انصافی کے نظام کو بدلنے کے لئے کوشاں ہیں، پورے پاکستان میں عمران خان کے کامیاب جلسے تبدیلی کی علامت بن چکے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ سرگودھا کا جلسہ تحریک انصاف کا پاور شو ہو گا، آئندہ الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کسی کو دھاندلی نہیں کرنے دے گی اور وفاق اور چاروں صوبوں میں حکومتیں بنائے گی۔
خبر کا کوڈ : 413867
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش