QR CodeQR Code

وطن عزیز مڈٹرم الیکشن کا متحمل نہیں ہو سکتا، رانا محمد اقبال

9 Oct 2014 20:00

اسلام ٹائمز: مسلم لیگ نون پنجاب کے رہنما کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ غیر منطقی احتجاج اور دھرنوں نے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا اور ہمارا ملک کم و بیش دس برس پیچھے چلا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال نے کہا ہے کہ پا کستان موجودہ حالات میں مڈٹرم انتخابات کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ عمران خان اور طاہر القادری احتجاج کیلئے آئینی راستہ اختیار کریں، ضرورت اس امر کی ہے کہ سیاستدان جمہوریت کے استحکام اور ملکی معیشت کی بحالی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ رانا محمد اقبال نے کہا کہ عمران خان اور طاہر القادری کے غیر منطقی احتجاج اور دھرنوں نے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا اور ہمارا ملک کم و بیش دس برس پیچھے چلا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ احتجاج سیاسی جماعتوں کا حق ہے لیکن احتجاج کو آئین کے دائرے میں رہ کر کرنا چاہیے ‘ ہر ماورائے آئین اقدام ملک و قوم کیلئے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت آئین کی با لا دستی پر یقین رکھتی ہے ۔انہوں نے نجیب اللہ نیازی کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔


خبر کا کوڈ: 413869

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/413869/وطن-عزیز-مڈٹرم-الیکشن-کا-متحمل-نہیں-ہو-سکتا-رانا-محمد-اقبال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org