0
Thursday 9 Oct 2014 20:24
داعش کی مدد کاالزام

ترکی اور متحدہ عرب امارات کے بعد جوبائیڈن کی سعودی عرب سے معذرت

ترکی اور متحدہ عرب امارات کے بعد جوبائیڈن کی سعودی عرب سے معذرت
اسلام ٹائمز۔ امریکہ کے نائب صدر جوبائیڈن نے سعودی عرب سے اپنے ایک حالیہ بیان پر معذرت کر لی۔ جوبائیڈن نے اپنے بیان میں الزام عائد کیا تھا کہ ترکی اور بعض عرب ممالک خطے میں انتہاپسند گروپوں کی حمایت کر رہے ہیں، انہیں حالیہ دنوں میں تیسری بار معذرت کرنا پڑی ہے۔ قبل ازیں انہوں نے ترکی اور متحدہ عرب امارات سے معذرت کی تھی۔ جوبائیڈن کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے سعودی وزیرخارجہ شہزادہ سعودالفیصل سے فون پر بات کی اور عراق و شام میں شدت پسندی کے خلاف جنگ میں مدد دینے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔
خبر کا کوڈ : 413873
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش