0
Saturday 23 Oct 2010 15:41

پاک امریکا اسٹریٹیجک ڈائیلاگ کا تیسرا دور ختم،مشترکہ اعلامیہ جاری

پاک امریکا اسٹریٹیجک ڈائیلاگ کا تیسرا دور ختم،مشترکہ اعلامیہ جاری
واشنگٹن:اسلام ٹائمز-آج نیوز کے مطابق پاک امریکہ اسٹرٹییجک ڈائیلاگ کا تیسرا دور ختم ہو گیا ہے۔واشنگٹن میں اسٹریٹیجک مذاکرات کے آخری دن پریس کانفرنس کے دوران امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا کہ امریکہ پاکستانی فوج کی بین الاقوامی تربیت کیلئے انتیس ارب ڈالر دے گا جبکہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اسٹریٹیجک ڈائیلاگ نہایت مثبت رہے۔اسٹریٹیجک ڈائیلاگ کے تیسرے دور کے اختتام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہیلری کلنٹن کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت قربانیاں دی ہیں،انہوں اس موقع پر اسلامک یونیورسٹی کے وائس چانسلر فاروق احمد کے قتل پر اظہار مذمت کیا۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں بجلی،پانی،زراعت اور سیلاب زدگان کے لئے امداد دیں گے۔انہوں نے بتایا کہ امریکہ پاکستان کی دس ہزار بزنس خواتین کو تربیت دے گا۔ہیلری کلنٹن کا کہنا تھا کہ پاکستان کو دو ہزار بارہ سے دو ہزار سولہ تک دو ارب ڈالر فوجی امداد دی جائے گی،انہوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ طالبان نے تیرا ہزار معصوم پاکستانیوں کا قتل کیا ہے۔ 
اس موقعے پر پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان اسٹریٹیجک ڈائیلاگ میں کچھ اختلافات بھی رہے تاہم ہمارے درمیان مشترکہ چیلنجز سے مل کر نمٹنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم پاک امریکہ عوام کے درمیان تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں،امریکہ نے پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کیا ہے،شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امریکہ پاکستان کو بجلی،پانی اور زراعت کے شعبوں میں امداد دے گا۔شاہ محمود قریشی نے ایک سوال پر جب میڈیا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ایک جملہ کسا تو پریس کانفرنس کشتہ زعفران بن گئی۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ افغانستان کے معاملے پر بھی بات ہوئی ہے۔ 
پاکستان اور امریکا کے درمیان واشنگٹن میں بیس سے بائیس اکتوبر تک جاری رہنے والے اسٹریٹیجک ڈائیلاگ کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق پاکستان میں جمہوریت کا فروغ دنیا،خطے اور خود امریکا کے مفاد میں ہے۔اعلامیے میں اسٹریٹیجک ڈائیلاگ کے لئے کام کرنے والے ورکنگ گروپوں کی کارکردگی کو سراہا گیا ہے۔امریکا نے پاکستان میں ترقی کے لئے نہ صرف اپنے تعاون کا یقین دلایا ہے بلکہ عالمی برادری پر بھی زور دیا ہے وہ پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے۔ 
خبر کا کوڈ : 41388
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش