QR CodeQR Code

کوئٹہ، حاجیوں کی پہلی فلائٹ جمعرات کو جدہ سے پہنچ گئی

9 Oct 2014 22:19

اسلام ٹائمز: کوئٹہ سے اس دفعہ 9200 حجاج کرام پی آئی اے کے ذریعے حج کیلئے جدہ گئے تھے۔ 29 فلائٹوں کے ذریعے 7 نومبر تک حج آپریشن مکمل ہو جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ پی آئی اے کے ذریعے حاجیوں کی پہلی فلائٹ جمعرات کی شام کو جدہ سے کوئٹہ پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق جدہ سے 251 حجاج کرام پی آئی اے کی فلائٹ کے ذریعے کوئٹہ پہنچ گئے۔ ائیر پورٹ پر پی آئی اے کے عملے اور دیگر حکام نے حاجیوں کا استقبال کیا۔ کوئٹہ سے اس دفعہ 9200 حجاج کرام پی آئی اے کے ذریعے حج کیلئے جدہ گئے تھے۔ 29 فلائٹوں کے ذریعے 7 نومبر تک حج آپریشن مکمل ہو جائیگا۔ پی آئی اے کے پہلی فلائٹ 2 گھنٹے 40 منٹ کی تاخیر سے کوئٹہ پہنچ گئی۔ حجاج کرام کے رشتہ داروں نے اپنے حاجیوں کا استقبال کیا۔ حاجیوں کی آمد کے موقع پر سکیورٹی کے سخت حفاظتی اقدامات کئے گئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 413896

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/413896/کوئٹہ-حاجیوں-کی-پہلی-فلائٹ-جمعرات-کو-جدہ-سے-پہنچ-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org