0
Thursday 9 Oct 2014 23:54
کرپشن اب پاکستانی سیاسی کلچر کا حصہ بن چکی ہے

ہمارے دو نعرے ہیں "گو نواز گو اور گو نظام گو" علامہ طاہرالقادری

ہمارے دو نعرے ہیں "گو نواز گو اور گو نظام گو" علامہ طاہرالقادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہر القادری نے کہا کہ ہمارا انقلاب ملک سے انتہا پسندی کا خاتمہ ہے، ان کا کہنا تھا پاکستان عوامی تحریک کی جدوجہد کا اگلا پڑاو فیصل آباد ہوگا۔ اسلام آباد میں انقلابی دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پی اے ٹی کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان کے ادارے خسارے میں چل رہے ہیں، اس حکومت کا پورا نظام کرپٹ ہے، حکمران میرٹ پر سرکاری نوکریاں نہیں دیتے اور لاکھوں کی تنخواہ پر سفارشی لوگوں کو بٹھا دیتے ہیں، جس پر عوام کو سوال پوچھنے کا پورا حق ہے کہ سرکاری ملازمت کا میرٹ کیا ہے جبکہ پاکستان میں ڈاکٹرز اور انجینئرز کو بھی لاکھوں میں تنخواہ نہیں دی جاتی۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کے ستونوں میں سے کرپشن بھی ایک ستون بن چکا ہے جسے سب نے تسلیم کر لیا ہے جبکہ کرپشن اب پاکستانی سیاسی کلچر کا بھی حصہ بن چکی ہے، لیکن ہمیں اس ملک سے کرپشن کی جڑوں کو کاٹنا ہے، جس کے لیے سب کو ساتھ بیٹھنا ہوگا۔ اس موقع پر ڈاکٹر طاہرالقادری نے دھرنے کے شرکاء کو نیا نعرہ بھی دے دیا ان کا کہنا تھا کہ ہمارے دو نعرے ہیں، گو نواز گو اور گو نظام گو۔
خبر کا کوڈ : 413926
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش