0
Friday 10 Oct 2014 00:21
انتخابات کب ہوں، اسکا فیصلہ پیپلز پارٹی کرے گی

وقت آنے پر ثابت کر دونگا کہ پی پی ہی پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے، آصف زرداری

سیاست میں اپنی جگہ کیسے بنانی ہے خوب جانتا ہوں
وقت آنے پر ثابت کر دونگا کہ پی پی ہی پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے، آصف زرداری
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے الیکشن تین سال تک ہوں یا اس کے بعد، فیصلہ پیپلز پارٹی ہی کرے گی۔ پی پی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی زیرصدارت پیپلز پارٹی فیصل آباد ڈویژن کا اجلاس ہوا، جس میں سابق صدر کا کہنا تھا کہ الیکشن تین سال تک ہوں یا اس کے بعد، فیصلہ پیپلز پارٹی کرے گی، آصف زرداری نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان سیاست کا بلبلہ ہیں، ان کی باگ ڈور کسی اور کے ہاتھ میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گو نواز گو کے نعرے لگانے والے یاد رکھیں کہ گو عمران گو کے نعرے بھی لگ سکتے ہیں، سیاست میں شائستگی کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیئے۔ نواز شریف کا ساتھ جمہوریت بچانے کیلئے دیا ہے۔ پیپلز پارٹی اپوزیشن کی فرینڈلی جماعت نہیں، پیپلز پارٹی کے اعلٰی عہدیدار اور سابق وفاقی وزیر دفاع احمد مختار نے بھی شریک چیئرمین سے علیحدگی میں ملاقات کی۔ 

دیگر ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ انتخابات تین سال بعد ہوں یا دیر سے پیپلز پارٹی اس کا فیصلہ کرے گی۔ پاکستان کی سیاسی اور موثر قوتوں کو اپنے اپنے دائرہ کار میں رہ کر کام کرنا ہوگا۔ بلاول ہائوس لاہور میں پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر کا کہنا تھا کہ ہم نے جمہوریت کو بچانے کیلئے نواز شریف کی سپورٹ کی۔ نواز شریف کو حوصلہ دیا، تاکہ وہ ڈٹ کر جمہوری اداروں کا تحفظ کرسکیں۔ آصف زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا ووٹ بینک کل بھی تھا اور آج بھی ہے۔ سیاست میں اپنی جگہ کیسے بنانی ہے خوب جانتا ہوں۔ وقت آنے پر ثابت کر دوں گا کہ پیپلز پارٹی پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے۔ پارٹی رہنمائوں کی تجاویز نوٹ کر رہا ہوں۔ کارکنوں کے درمیان خیلج کو بتدریج دور کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی سیاست کی کچھ قوتیں پاکستان میں ابھی تبدیلی نہیں چاہتیں۔ انتخابات تین سال بعد ہوں یا دیر سے پیپلز پارٹی اس کا فیصلہ کرے گی۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کے بارے میں بات کرتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ عمران خان پاکستان کی سیاست میں پانی کا بُلبلہ ہیں، جسے بنانے والا ہاتھ کوئی اور ہے۔ عمران خان کو کھڑا کرنے والی قوتیں کوئی اور ہیں۔ زرداری نے پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو مشورہ دیا کہ میں تحریک انصاف اور (ن) لیگ کے درمیان ہونے والی لڑائی کا مزہ لے رہا ہوں آپ بھی لیں، کیونکہ تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کی سوچ ایک جیسی ہے۔
خبر کا کوڈ : 413928
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش