0
Friday 10 Oct 2014 18:59

ملتان، اللہ ہو، اللہ ہو، نعرہ حیدری اور گو نواز گو کے نعروں کی گونج میں پی ٹی آئی کا جلسہ شروع

ملتان، اللہ ہو، اللہ ہو، نعرہ حیدری اور گو نواز گو کے نعروں کی گونج میں پی ٹی آئی کا جلسہ شروع
اسلام ٹائمز۔ مدینۃ الاولیا ملتان میں پاکستان تحریک انصاف کا جلسہ قاسم باغ اسٹیڈیم میں شروع ہو گیا ہے، پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان اسٹیج پر بیٹھے ہیں، جو کچھ دیر پہلے ہی سیڑھی نہ ہونے کی وجہ سے ایک کھمبے کے ذریعے استٹیج پر چڑھے ہیں۔ جلسے سے شیخ رشید خطاب کر چکے ہیں اور انہوں تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کی فرمائش پر نعرہ حیدری لگوایا اور جلسہ یا علیؑ کی صداوں سے گونج اٹھا۔ شیخ رشید کے بعد تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مولا علیؑ مشکل کشا کا فرمان ہے کہ محبت کا پودا زمینوں میں نہیں بلکہ دلوں میں اگتا ہے، جو آج ملتان میں جلسے کے شرکا نے اگا دیا ہے، میں آپ کی محبت کا قیدی ہوں۔ واضح رہے کہ اس جلسے سے ایک روز قبل مسلم لیگ نون کے کارکنوں نے شیخ رشید پر حملے کی کوشش کی تھی اور تحریک انصاف سے الگ ہونے والے مخدوم جاوید ہاشمی کا تعلق بھی اسی حلقے سے ہے۔ اسٹیڈیم میں موجود ہجوم اسقدر زیادہ ہے کہ لوگوں کی چار گنا تعداد جلسہ گاہ سے باہر موجود ہے۔
خبر کا کوڈ : 414001
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش