QR CodeQR Code

امریکی طلبا کی اکثریت اپنے حکمرانوں کو دنیا کیلئے داعش سے بڑا خطرہ سمجھتی ہے، سروے

10 Oct 2014 20:45

اسلام ٹائمز: کیمرج یونیورسٹی کے سوالات کے جواب میں ہارورڈ یونیورسٹی کے طلبہ نے جواب دیا کہ امریکی حکومت تیل کے ذخائر پر قبضے کی پالیسی کیوجہ سے داعش جیسے جنگجو گروپوں کو طاقت حاصل کرنے کا موقع فراہم کر رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ برطانیہ کی نامور کیمبرج یونیورسٹی کے طلبا کی جانب سے کئے جانے والے ایک سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ امریکا کی ہارورڈ یونیورسٹی کے طلبا نے خود کو دنیا میں امن کا ٹھیکیدار سمجھنے والے امریکا کو دنیا کے امن کے لئے داعش سے بڑا خطرہ قرار دے دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کیمبرج یونیورسٹی کے طلبا نے امریکا کی ہارورڈ یونیورسٹی میں ایک سروے کیا جس میں سوال پوچھا گیا کہ آپ امریکا اور داعش میں سے کسے دنیا کے امن کے لئے خطرہ سمجھتے ہیں جس پر طلبا کی اکثریت کا کہنا تھا کہ امریکا کی دنیا اور اس کی دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کی پالیسی دنیا میں امن کے لئے داعش سے بڑا خطرہ ہے۔ طلبا کا کہنا تھا کہ امریکا کی سامراجیت اور مشرق وسطیٰ میں تیل کے ذخائر پر قبضے کی پالیسی پورے خطے کو غیر مستحکم کر رہی ہے، اور داعش جیسے جنگجو گروپوں کو طاقت حاصل کرنے کا موقع فراہم کر رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 414027

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/414027/امریکی-طلبا-کی-اکثریت-اپنے-حکمرانوں-کو-دنیا-کیلئے-داعش-سے-بڑا-خطرہ-سمجھتی-ہے-سروے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org