QR CodeQR Code

دھرنا برقرار رہیگا، فیصل آباد میں ہونیوالا جلسہ تاریخی ہوگا

ملک بھر میں جلسوں کا مقصد انقلاب کی راہ ہموار کرنا ہے، علامہ طاہرالقادری

10 Oct 2014 22:30

اسلام ٹائمز: انقلاب دھرنے کے شرکاء سے خطاب میں پی اے ٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ دھرنے میں موجود افراد میرے پیچھے یہیں رہیں گے، لاہور جلسے کیلئے بھی اسلام آباد دھرنے سے ہی جاؤں گا، میرا کنٹینر کھڑا ہے تو یہاں کوئی گلو بٹ نہیں آسکتا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہرالقادری کہتے ہیں کہ دھرنا چھوڑ کر کہیں نہ جاکر کارکنوں نے نئی تاریخ رقم کی، دنیا میں ہمارے کارکنوں کی قربانیوں کی مثال کوئی جماعت نہیں دے سکتی، فیصل آباد دھرنے میں شرکت کے بعد اسلام آباد دھرنے میں واپس آئینگے۔ پی اے ٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ انقلاب کا قافلہ جس شہر میں جائے گا جلسہ عام کریں گے، کرپٹ سسٹم کو ختم کر دیں گے، جلسوں سے قبل کارکنوں کو متعلقہ اضلاع میں کام کرنے بھیج رہا ہوں، پی اے ٹی کے کارکن یا تو جیل میں ہیں یا دھرنے میں، ڈی چوک اور سپریم کورٹ کے قریب سے خیمے لپیٹ دیئے جائیں، عصر سے پہلے کارکنان پی ٹی وی چوک کے قریب منتقل ہوجائیں۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے میں موجود افراد میرے پیچھے یہیں رہیں گے، لاہور جلسے کیلئے بھی اسلام آباد دھرنے سے ہی جاؤں گا، میرا کنٹینر کھڑا ہے تو یہاں کوئی گلو بٹ نہیں آسکتا، مجھے گرفتار کرنا ہے تو شوق پورا کرلیں، انقلاب کا نیا مرحلہ شروع ہو رہا ہے، دھرنا برقرار رہے گا۔


خبر کا کوڈ: 414060

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/414060/ملک-بھر-میں-جلسوں-کا-مقصد-انقلاب-کی-راہ-ہموار-کرنا-ہے-علامہ-طاہرالقادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org