0
Saturday 11 Oct 2014 09:26

اوچ شریف، کالعدم تحریک طالبان کے 3 دہشت گرد پولیس مقابلہ میں ہلاک

اوچ شریف، کالعدم تحریک طالبان کے 3 دہشت گرد پولیس مقابلہ میں ہلاک
اسلام ٹائمز۔ اوچ شریف میں پولیس مقابلے کے دوران کالعدم تحریک طالبان کے 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق دہشت گرد 2 پولیس اہلکاروں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔ اوچ شریف میں کالعدم تحریک طالبان کے 3 دہشت گردوں کو گزشتہ روز ان کے ساتھیوں نے پولیس کی حراست سے چھڑا لیا تھا۔ پولیس کی بھاری نفری نے ملزمان کا تعاقب کیا۔ بکھری کے قریب پولیس مقابلہ ہو گیا، جس میں تینوں دہشت گرد قاری نذیر، احسان اللہ فہد اور غلام حسن ہلاک ہو گئے جبکہ ان کے ساتھی فرار ہو گئے۔ دہشت گردوں نے تین ماہ قبل نماز تراویح کی ڈیوٹی کے دوران 2 پولیس اہلکاروں ہیبت خان اور عبد الستار کو شہید کر دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 414081
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش