0
Saturday 11 Oct 2014 10:28

سیلاب، ایک ماہ گزرنے کے بعد بھی متاثرین کی بحالی کیلئے کوئی اقدام نہیں کیا گیا، میر واعظ

سیلاب، ایک ماہ گزرنے کے بعد بھی متاثرین کی بحالی کیلئے کوئی اقدام نہیں کیا گیا، میر واعظ
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے حالیہ تباہ کن سیلاب سے ہونے والی بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصانات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکومت اور کٹھ پتلی انتظامیہ نے ایک ماہ گزرنے کے بعد بھی سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے کوئی اقدام نہیں کیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت چیئرمین نے سیلاب سے متاثرہ راجباغ، کرسو اور ملحقہ علاقوں کے دورے کے دوران متاثرین سے ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے سیلاب کے ایک ماہ بعد بھی متاثرین کی مناسب امداد اور بحالی میں کٹھ پتلی انتظامیہ کی غفلت شعاری کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان علاقوں میں صفائی اور سیلاب کی وجہ سے پیدا شدہ تکلیف دہ صورتحال کے ازالے کیلئے ابھی تک کوئی ٹھوس اقدام نہیں کیاگیا ہے جس سے انتظامیہ کی نااہلی اور ناکامی کا بخوبی اندازہ ہوتا ہے۔

اس دوران میرواعظ کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطح کا وفدنے راج باغ میں سیلاب سے بری طرح متاثرہ حریت کانفرنس کے مرکزی دفتر کا معائنہ کیا اور دفتر میں موجود املاک اور ریکارڈ کو پہنچے والے نقصان کا جائزہ لیا۔ وفد میں حریت رہنماء بلال غنی لون، محمد مصدق عادل،جاوید احمد میر، یاسمین راجہ، ایڈووکیٹ شاہد الاسلام، انجینئر ہلال احمد وار، ایڈوکیٹ عبد المجید بانڈے، عبد المنان بخاری اور صوفی مشتاق احمد شامل تھے۔ میرواعظ نے حریت دفتر میں تعینات عملے کو دفتر کی فوری طور صفائی ستھرائی اور اسے دوبارہ کارآمد بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کی ہدایت دی۔ دریں اثناء میر واعظ راجباغ میں عبد المجید جن کا حالیہ سیلاب میں کشتی الٹنے کی وجہ انتقال ہو گیا تھا کے گھر جا کر سوگوار خاندان کے ساتھ اظہار تعزیت کی۔
خبر کا کوڈ : 414087
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش