0
Saturday 11 Oct 2014 16:31

سانحہ ملتان میں جاں بحق افراد سپرد خاک، واقعے کی رپورٹ درج

سانحہ ملتان میں جاں بحق افراد سپرد خاک، واقعے کی رپورٹ درج
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے ملتان میں منعقد ہونیوالے جلسے کے بعد بھگدڑ سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تدفین جاری ہے جبکہ ابتدائی رپورٹ تھانہ لوہاری گیٹ میں درج کرلی گئی ہے۔ گزشتہ روز ملتان میں تحریک انصاف کے جلسہ عام کے بعد بھگدڑ سے جاں بحق افراد میں سے 16 سالہ معاویہ حسن اور 18 سالہ سلمان کی نماز جنازہ جاويد صديقی گراؤنڈ ميں ادا کی گئی، اس موقع پر تحریک انصاف کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی کے علاوہ پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی، مخدوم جاوید ہاشمی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ بعد ازاں انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ سانحے میں جاں بحق محمد اعظم کی نماز جنازہ کچی دیر بعد بستی لاڑ میں ادا کی گئی، سلیم اللہ کی نماز جنازہ بعد نماز عصر بھٹہ کالونی میں ادا کی جائے گی، جب کہ ریاض کی میت تونسہ میں اس کے آبائی گاؤں بھجوادی گئی ہے۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک کسی فریق نے واقعے کے مقدمے کے اندراج کے لئے متعلقہ تھانے سے رابطہ نہیں کیا، اس لئے لوہاری گیٹ پولیس اسٹیشن میں واقعے کی ابتدائی رپورٹ دفعہ 174 کے تحت درج کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پیش آنے والے اس اندوہناک واقعے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے تھے، جاں بحق ہونے والوں میں 2 کی شناخت نہیں ہوسکی جبکہ زخمیوں کو نشتر اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 414138
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش