QR CodeQR Code

حافظ سعید کے دہشت گرد ہندوستان پر حملے کے لیے آزاد کشمیر میں تربیت لے رہے ہیں، راج ناتھ سنگھ

11 Oct 2014 22:01

اسلام ٹائمز: بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ہند پاک کشیدگی پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی گہری نظر رکھے ہوئے ہیں جبکہ فوج اور سرحدی سیکیورٹی فورسز کی طرف سے جوابی کارروائی اطمینان بخش ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان کو مہم جوئی ختم کرنے کی ضرورت ہے، ہمیں مذاکرات سے کوئی خوف نہیں مگر پہلے ہمسایہ ملک سرحد پر امن قائم کرے اور کشمیر سے دہشت گرد تنظیموں کے دہشت گردوں کو نکالے، حافظ سعید پاکستان میں آزاد گھوم رہا ہے اور ان کے دہشت گرد ہندوستان پر حملے کے لیے آزاد کشمیر میں تربیت لے رہے ہیں، بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر ہندوستان پاکستان کی مبینہ جارحیت کا زبردست جواب دے رہا ہے اور اس نے دشمن کو ٹھیک ٹھیک سبق سکھا دیا ہے اور اس کا منہ بند کر دیا ہے، انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت پاکستان کے ساتھ سرحدی علاقوں میں رہنے والے دیہاتیوں کے نقصانات کا ازالہ کرے گی ہم اپنی عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے سیاسی جماعتیں بھی اس عمل میں ہماری بھرپور ساتھ دیں تاکہ دشمن کو ناکوں چنے چبوا سکیں، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو دہشت گردی ختم کرنے کی ضرورت ہے، ہمیں مذاکرات سے کوئی خوف نہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے بار بار سیز فائر کی خلاف ورزی کی جارہی ہے، القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن سمیت دیگر دہشت گردوں کی پناہ گاہ بننے والا ملک اب ہندوستان پر جارحیت کا الزام لگا رہا ہے، وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ہند پاک کشیدگی پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی گہری نظر رکھے ہوئے ہیں جبکہ فوج اور سرحدی سیکیورٹی فورسز کی طرف سے جوابی کارروائی اطمینان بخش ہے۔


خبر کا کوڈ: 414184

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/414184/حافظ-سعید-کے-دہشت-گرد-ہندوستان-پر-حملے-لیے-ا-زاد-کشمیر-میں-تربیت-لے-رہے-ہیں-راج-ناتھ-سنگھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org