QR CodeQR Code

دھرنوں میں ناکامی کے بعد پی ٹی آئی نے جلسے شروع کر دیئے، مریم نواز

11 Oct 2014 20:54

اسلام ٹائمز: سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ کبھی جلسوں میں تحریک انصاف کے ملتان جلسے کی طرح غیر انسانی رویہ نہیں دیکھا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہےکہ تحریک انصاف دھرنے میں ناکام ہو چکی ہے، جس کے بعد اب انہوں نے جلسے کرنا شروع کر دیئے ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف دھرنے میں ناکام ہو چکی ہے جس کے بعد اب انہوں نے جلسے کرنا شروع کر دیئے ہیں، لیکن کبھی جلسوں میں تحریک انصاف کے ملتان جلسے کی طرح غیر انسانی رویہ نہیں دیکھا۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف والے خود کو منوانے کے لیے زمین آسمان ایک کر رہے ہیں، جبکہ ان کے پاس اڑانے کے لیے بہت پیسہ ہے، لیکن یہ صاف کھیلنے کا وقت ہے۔


خبر کا کوڈ: 414188

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/414188/دھرنوں-میں-ناکامی-کے-بعد-پی-ٹی-آئی-نے-جلسے-شروع-کر-دیئے-مریم-نواز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org