QR CodeQR Code

ایام حج میں موت کی خواہش کرنیوالی لڑکی ارکان پورے ہوتے ہی فوت ہو گئی

11 Oct 2014 21:07

اسلام ٹائمز:سعودی عرب کے احمد المالکی کا کہنا ہے میری بیٹی نے میسج کیا کہ اس کی پیدائش بھی حج کے دنوں میں ہوئی اور خواہش ہے کہ موت بھی حج کے دنوں میں ہی آئے۔


اسلام ٹائمز۔ اللہ تعالی اپنے مقدس گھر آنے والوں کی دعا ضرورقبول فرماتے ہیں اور ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا رواں برس حج کے دوران بھی۔ متحدہ عرب امارت کی ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب کے رہائشی احمد المالکی کا کہنا ہے کہ ان کی 25 سالہ بیٹی نے انہیں موبائل پر میسج کیا کہ اس کی پیدائش بھی حج کے دنوں میں ہوئی اور اس کی خواہش ہے کہ اسے موت بھی حج کے دنوں میں ہی آئے۔ لڑکی کے والد کا کہنا تھا کہ اس کی بیٹی جو حج کے تمام ارکان ادا کر چکی تھی اور جب اس نے مجھ سے اپنی خواہش کا اظہار کیا تو ٹھیک ایک گھنٹے بعد ہی اپنے خالق حقیقی سے جا ملی۔ لڑکی کے والد نے کہا کہ لوگ ان کے پاس جب بیٹی کی تعزیت کرنے کے لئے آئے تو میں نے ان سے کہا کہ مجھ سے تعزیت نہ کریں، بلکہ مجھے مبارک باد دیں اور اللہ سے دعا کریں کہ اللہ تعالی میری بیٹی کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔


خبر کا کوڈ: 414190

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/414190/ایام-حج-میں-موت-کی-خواہش-کرنیوالی-لڑکی-ارکان-پورے-ہوتے-ہی-فوت-ہو-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org