0
Saturday 11 Oct 2014 23:53

عالمی عدالت پیرس میں ریکوڈک کیس کی سماعت 5ویں روز بھی جاری

عالمی عدالت پیرس میں ریکوڈک کیس کی سماعت 5ویں روز بھی جاری
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے اہم پروجیکٹ ریکوڈک کی لیز کی منسوخی کے خلاف پیرس میں کامرس کی عالمی عدالت میں سماعت پانچویں روز بھی جاری رہی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ریکوڈک پروجیکٹ کی لیز کی منسوخی کے خلاف کنیڈا اور چلی کی کمپنیوں نے اپیل دائر کر رکھی ہے۔ جس کے دفاع کے لیے وفاقی حکومت کے نمائندے اور بلوچستان کے وزیراعلٰی ڈاکٹر عبدالمالک خود بھی موجود ہیں۔ اپیل میں برطانیہ کے سابق وزیراعظم ٹونی بلیئر کی اہلیہ چیری بلیئر پاکستانی حکومت کی طرف سے وکلاء کے پینل کی سربراہی کررہی ہیں۔ ریکوڈک پروجیکٹ لیز کے 2 اہم گواہ معروف سائنسداں ڈاکٹر ثمر مبارک اور بلوچستان کے سابق چیف سیکرٹری یعقوب بابر آج اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 414223
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش