QR CodeQR Code

سانحہ قاسم باغ کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ

ملتان واقعہ کی انتظامیہ غیر جانبدار انکوائری نہیں کرسکتی، تحقیقات تھرڈ ایمپائر سے کرائی جائے، عمران خان

12 Oct 2014 13:55

اسلام ٹائمز: میڈیا سے گفتگو میں کپتان کا کہنا تھا کہ ملتان جلسے میں جہاں سے لوگ اندر داخل ہو رہے تھے وہی دروازہ بند کر دیا گیا، بتایا جائے دروازہ بند کس نے کیا اور تالا کس نے لگایا، لمبی تفتیش کی ضرورت نہیں، ایک گھنٹے میں سب پتہ لگ جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سانحہ قاسم باغ کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کر دیا، کہتے ہیں انتظامیہ غیر جانبدار انکوائری نہیں کرسکتی، تحقیقات تھرڈ ایمپائر سے کرائی جائے۔ اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ بنی گالا سے ملتان روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سانحہ قاسم باغ کی لمبی تفتیش کی ضرورت نہیں، ایک گھنٹے میں سب پتہ لگ جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ملتان جلسے میں جہاں سے لوگ اندر داخل ہو رہے تھے وہی دروازہ بند کر دیا گیا، بتایا جائے دروازہ بند کس نے کیا اور تالا کس نے لگایا، کپتان نے کہا کہ ہم اپنے طور پر بھی سانحہ کی تحقیقات کر رہے ہیں، سرگودھا کے جلسے میں انتظامی خامیاں دور کرینگے، کس نے اسٹیج پر آنا ہے اس کا فیصلہ بھی اب میں خود ہی کروں گا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ملتان واقعہ کی انکوائری ایک جج کو کرنی چاہیئے، انتظامیہ غیر جانبداری نہیں ہوسکتی، انہوں نے کہا کہ وہ ملتان میں متاثرین کے گھروں میں جائیں گے اور متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کرینگے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال پر غور کیلئے پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 414293

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/414293/ملتان-واقعہ-کی-انتظامیہ-غیر-جانبدار-انکوائری-نہیں-کرسکتی-تحقیقات-تھرڈ-ایمپائر-سے-کرائی-جائے-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org