QR CodeQR Code

جے ایس او کا مرکزی کنونشن اختتام پذیر

وفا عباس جعفریہ طلبہ کے نئے میر کارواں منتخب، علامہ ساجد علی نقوی نے حلف لیا

12 Oct 2014 17:17

اسلام ٹائمز: شیعہ علماء کونسل کے قائد علامہ ساجد علی نقوی کی پنڈال میں آمد پر کنونشن میں شریک جعفریہ طلبہ کے جذبات قابل دید تھے، کسی کی آنکھ اپنے محبوب قائد کے دیدار کی شوق میں اشکبار تھی تو کچھ کے لبوں پر فلگ شگاف نعرے۔


اسلام ٹائمز۔ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے نویں مرکزی کنونشن کے آخری روز نئے تنظیمی سال کے لیے وفا عباس کو مرکزی صدر منتخب کیا گیا ہے۔ نومنتخب مرکزی صدر کے نام کا اعلان جے ایس او کے سابقہ مرکزی صدر اور رکن مرکزی مجلس نظارت پروفیسر منور ساجدی نے کیا۔ نئے میر کارواں کے نام کا اعلان سنتے ہی جعفریہ طلبہ نے پرجوش انداز میں نومنتخب مرکزی صدر کا استقبال کیا۔ اس موقع پر جے ایس او کے طلبہ نے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کیساتھ عقیدت اور انکی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پرزور انداز میں،   ہم بیٹے کس کے قائد کے، ہم بازو کس کے ساجد کے، نعرے بلند کئے۔ جب جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی کنونشن میں صدارتی خطاب کیلئے علامہ سید ساجد علی نقوی کنونشن کی جلسہ گاہ میں تشریف لائے تو اس وقت پنڈال قائد کے فرمان پر جان بھی قربان ہے، قائد ساجد قدم بڑھاؤ ہم تمہارے ساتھ ہیں، کے نعروں سے گونج اٹھا۔ شیعہ علماء کونسل کے قائد علامہ ساجد علی نقوی کی پنڈال میں آمد پر کنونشن میں شریک جعفریہ طلبہ کے جذبات قابل دید تھے، کسی کی آنکھ اپنے محبوب قائد کے دیدار کی شوق میں اشکبار تھی تو کچھ  کے لبوں پر فلگ شگاف نعرے۔ شیعہ علماء کونسل، جے ایس او اور جعفریہ یوتھ کے قائد علامہ سید ساجد علی نقوی نے نومنتخب مرکزی صدر کا حلف لیا اور کنونشن کی آخری نشست سے صدارتی خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 414312

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/414312/وفا-عباس-جعفریہ-طلبہ-کے-نئے-میر-کارواں-منتخب-علامہ-ساجد-علی-نقوی-نے-حلف-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org