1
0
Sunday 12 Oct 2014 18:33

فیصل آباد، پاکستان عوامی تحریک کا جلسہ شروع، ایم ڈبلیو ایم کے رہنما علامہ اعجاز بہشتی کا ابتدائی خطاب

فیصل آباد، پاکستان عوامی تحریک کا جلسہ شروع، ایم ڈبلیو ایم کے رہنما علامہ اعجاز بہشتی کا ابتدائی خطاب
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام فیصل آباد کے دھوبی گھاٹ گراونڈ میں عوامی جلسے کا آغاز ہوگیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ قاف، سنی اتحاد کونسل، پاکستان عوامی تحریک، منہاج القرآن اور مجلس وحدت مسلمین کے رہنما اور کارکن ہزاروں کی تعداد میں جلسہ گاہ میں موجود ہیں۔ جلسے سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ اعجاز بہشتی نے خطاب کیا اور زور دار نعروں سے لوگوں کے جذبات کو ابھارا، جلسے میں جوش و خروش دیدنی ہے۔ یاد رہے کہ اسٹیج کے سامنے علما، قائدین اور سیاسی شخصیات کے لیے الگ بیٹھنے کی جگہ بنائی گئی ہے۔ پاکستان کے تمام میڈیا گروپس کی جانب سے جلسے کو بھرپور کوریج دی جا رہی ہے اور مبصرین دھرنا دینے والی دونوں جماعتوں کیطرف سے ملک بھر میں شروع کئے جانے والے جلسوں کو انقلاب اور آزادی مارچ کی حکمت عملی میں اہم تبدیلی قرار دے رہے ہیں۔ جلسے میں شرکت کے لیے انقلاب مارچ کے تمام قائدین فیصل آباد میں پہنچ چکے ہیں۔ قائدین کی فیصل آباد آمد پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے ہوئے کارکنوں نے انہیں خوش آمدید کہا۔ جلسہ رات گئے تک جاری رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 414322
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

United States
nice
ہماری پیشکش