QR CodeQR Code

فیصل آباد کا جلسہ پہلا ریفرنڈم ہے جو عوامی تحریک نے جیت لیا ہے، ڈاکٹر طاہر القادری

12 Oct 2014 20:34

اسلام ٹائمز: انقلاب مارچ کے قائدین کا قافلہ جب دھوبی گھاٹ میں پہنچا تو آتش بازی، ڈھول کی تھاپ پہ رقص اور ویلکم ویلکم طاہر القادری کے ترانوں سے استقبال کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری دھوبی گھاٹ کے گروانڈ میں پہنچ گئے ہیں۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ، ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس، مسلم لیگ ق کے چوھدری پرویز الہٰی کے ساتھ اسلام آباد دھرنے سے ہزاروں کی تعداد میں استقبال کرنے والے کارکنوں کے قافلے کے ساتھ جلسہ گاہ میں پہنچے ہیں۔ جس وقت انقلاب مارچ کے قائدین کا قافلہ جب دھوبی گھاٹ میں پہنچا تو آتش بازی، ڈھول کی تھاپ پہ رقص اور ویلکم ویلکم طاہر القادری کے ترانوں سے استقبال کیا گیا۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے پنڈال میں پہنچتے ہی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد کا جلسہ ہماری طرف سے ایک ریفرنڈم ہے، جو پاکستان عوامی تحریک نے جیت لیا ہے۔ پاکستان عوامی تحریک فیصل آباد کی انتظامیہ نے انقلاب مارچ کے قائدین کو خوش آمدید کہا اور پاکستان عوامی تحریک کا ساتھ دینے والی جماعتوں، مجلس وحدت مسلمین، سنی اتحاد کونسل، پاکستان مسلم لیگ ق اور جے سالک کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ یہ انقلاب، دھرنے، انقلاب مارچ، شہدا اور عوام کی فتح ہے، جتنا پیار مجھے سے میرے کارکن کرتے ہیں، میں ان سے کہیں زیادہ پیار کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں پاکستان میں انقلاب کے لیے تن من دھن کی بازی لگا دوں گا۔

واضح رہے کہ جلسے میں کھانے پینے، لائٹس، میڈیکل کی سہولیات، سیکورٹی اور ڈسپلن کے حؤالے سے قابل تعریف انتظامات کیے گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 414329

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/414329/فیصل-آباد-کا-جلسہ-پہلا-ریفرنڈم-ہے-جو-عوامی-تحریک-نے-جیت-لیا-ڈاکٹر-طاہر-القادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org