0
Monday 13 Oct 2014 09:52

ڈاکٹر طاپر القادری نے اپوزیشن گرینڈ الائنس بنانے کا فیصلہ کر لیا

ڈاکٹر طاپر القادری نے اپوزیشن گرینڈ الائنس بنانے کا فیصلہ کر لیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک نے گو نواز گو کی احتجاجی تحریک کا دائرہ کار بڑھانے کے لیے اپوزیشن جماعتوں کا سیاسی اتحاد بنانے کا فیصلہ کیا ہے، اس سیاسی اتحاد کو آئندہ انتخابات کے لیے انتخابی اتحاد میں تبدیل کیا جائے گا۔ عوامی تحریک کے ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ سیاسی ماحول کا درجہ حرارت مزید بڑھانے کے لیے عوامی تحریک نے اپنی سیاسی سرگرمیاں تیز کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ اس حوالے سے ڈاکٹر طاہر القادری نے چوہدری برادران سے طویل مشاورت کی ہے، اس مشاورت میں اتفاق کیا گیا کہ اسلام آباد دھرنے کو احتجاجی تحریک میں تبدیل کرنے اور مختلف اضلاع میں جلسوں کے بعد اس تحریک کو سیاسی جماعتوں کے اتحاد میں تبدیل کیا جائے گا اور حکومت کے خلاف ایک اپوزیشن گرینڈ الائنس بنایا جائے گا۔ اس اتحاد میں باضابطہ شمولیت کے لیے پہلے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے رابطہ کیا جائے گا، اس کے بعد مرحلہ وار پیپلزپارٹی، ایم کیو ایم، جماعت اسلامی سمیت دیگر سیاسی، مذہبی، قوم پرست اور بلوچ جماعتوں سے رابطہ کیا جائے گا۔

ذارئع کا کہنا ہے کہ اس اتحاد کے قیام کے لیے ایک کمیٹی بھی قائم کی جائے گی، کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری خود ہوں گے، جبکہ کمیٹی میں چوہدری پرویز الہی، شیخ رشید اور دیگر رہنماؤں کو شامل کیا جائے گا، کمیٹی گرینڈ الائنس کے قیام کے لیے مختلف جماعتوں سے رابطہ کرے گی۔ سیاسی اتحاد کے اغراض و مقاصد مختلف جماعتوں کی مشاورت سے طے کیے جائیں گے، اگر سیاسی جماعتوں میں گرینڈ الائنس پر اتفاق رائے ہو گیا تو اس سیاسی اتحاد کو آئندہ انتخابات کیلیے انتخابی اتحاد میں تبدیل کیا جائیگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عوامی تحریک نے شریف برادران کے خلاف ملک گیراحتجاجی تحریک چلانے کیلیے مشاورت مکمل کر لی اور جلد تحریک انصاف قیادت سے رابطہ کر کے ملک بھر کی اہم شاہراہوں اور اہم مقامات پر طویل المدت پہیہ جام دھرنے دینے کی حکمت عملی وضع کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 414375
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش