0
Monday 13 Oct 2014 13:12

چیف جسٹس ناصرالملک انتخابی اصلاحات کیس کی سماعت سے دستبردار

چیف جسٹس ناصرالملک انتخابی اصلاحات کیس کی سماعت سے دستبردار
اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس ناصرالملک انتخابی اصلاحات کیس کی سماعت سے دستبردار ہوگئے ہیں، کیس کی سماعت کیلئے نیا بینچ تشکیل دیا جائیگا۔ چیف جسٹس ناصر الملک نے انتخابی اصلاحات کیس کی سماعت کرنے والے بینچ سے خود کو الگ کرلیا ہے۔ چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے جواب داخل کراتے وقت وہ قائمقام چیف الیکشن کمشنر تھے۔ انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے کےلئے وہ خود کو کیس سے الگ کرتے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کیس کی سماعت کےلئے دوبارہ بینچ تشکیل دیا جائے گا، اس سے قبل چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کررہا تھا۔ کیس کی آئندہ سماعت دس نومبر کو ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 414390
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش