0
Monday 13 Oct 2014 13:10

1990ء سے اب تک 1400 پولیس افسران اور اہلکاروں کو شہید کیا گیا، رپورٹ

1990ء سے اب تک 1400 پولیس افسران اور اہلکاروں کو شہید کیا گیا، رپورٹ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے سب سے بڑے شہر اور معاشی حب کراچی میں قیام امن کی بنیادی ذمہ داری کا کردار ادا کرنے والے محکمہ پولیس کے 1400 افسران اور اہلکاروں کو 25 برس کے دوران شہید کیا جا چکا ہے۔ 1990ء سے 2000ء تک 425 اہلکار شہید کئے گئے جبکہ 2001ء سے پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنانے کے واقعات میں 100 فیصد اضافہ ہوا، 90ء کی دہائی میں ہونے والے کراچی آپریشن میں فعال کردار ادا کرنے والے 160 افسران و اہلکاروں کو بھی مختلف برسوں میں شہید کر دیا گیا، ان میں ایس پی اور ڈی ایس پی رینک کے افسران بھی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں پولیس افسران و اہلکار دہشت گردوں کے نشانے پر ہیں، 26 برس کے دوران 1400 پولیس افسران و اہلکار شہید کر دیئے گئے، 2001ء سے پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنانے کے واقعات میں 100 فیصد اضافہ ہوا۔ میڈیا کے حاصل دستاویزات کے مطابق 1990ء سے 2000ء تک 10 برس کے دوران محض 425 افسران و اہلکاروں کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا لیکن اچانک 2001ء سے رواں برس تک پولیس اہلکاروں کو ٹارگٹ کرنے کے واقعات بڑھ گئے، مذکورہ دورانیے میں 815 افسران و اہلکار شہید کر دیئے گئے۔

ریکارڈ کے مطابق 1990ء میں 15 پولیس اہلکار، 1991ء میں بھی 15، 1992ء میں 5 اہلکار، 1993ء میں 7 اہلکار، 1994ء میں 82 جبکہ 1995ء میں 139 پولیس اہلکار شہید ہوئے، 1996ء میں 20، 1997ء میں 37 اہلکار، 1998ء میں 59 اہلکار، 1999ء میں 25 جبکہ 2000ء میں 20 پولیس اہلکار شہید ہوئے۔ 2001ء میں 23 افسران و اہلکار شہید ہوئے، 2002ء میں 14 اہلکار، 2003ء میں 19 اہلکار، 2004ء میں 23 جبکہ 2005ء میں 24 افسران و اہلکار شہید ہوئے۔ 2006ء میں 40 پولیس، 2007ء میں 51 اہلکار، 2008ء میں 41 اہلکار، 2009ء میں 37 اہلکار، 2010ء میں 54 اہلکار شہید ہوئے، 2011ء میں 71 پولیس افسران و اہلکار شہید ہوئے، 2012 میں 122 اہلکار، 2013ء میں 171 جبکہ رواں برس 2014ء میں اب تک 130 اہلکار شہید ہوچکے ہیں، 90ء کی دہائی میں ہونے والے کراچی آپریشن میں فعال کردار ادا کرنے والے 160 افسران و اہلکاروں کو بھی مختلف برسوں میں شہید کر دیا گیا، ان میں ایس پی اور ڈی ایس پی رینک کے افسران بھی شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 414391
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش